وزیر اطلاعات،بلدیات وجنگلات سید ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات،بلدیات وجنگلات سید ناصر حسین شاہ

Posted on: 19 Mar 2021   Tags: Government

کراچی مارچ 19: وزیر اطلاعات،بلدیات وجنگلات سید ناصر حسین شاہ نےکہا ہے کہ افسران کی تربیت ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کی کارکردگی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اطلاعا ت کے افسران کی کیپیستی بلڈنگ کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سکریٹری ااطلاعات رفیق احمد برڑو،سکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد اور محکمہ کے تمام افسران بھی موجود تھے ۔سید ناصر حسین شاہ نے افسران پرزوردیا کہ وہ اس تربیتی پروگرام سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ اپنی صلاحیتوں کو اورزیادہ بہتر طریقہ سے استعمال کرسکیں سکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وزیر اطلاعات کی ہدایت پر سوشل میڈیا کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے ،اس ضمن میں اشتہارات کو محکمہ کی ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کا سلسہ شروع کیا گیا ہے تاکہ ان کے اجراء میں شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس سید عظیم شاہ نے بتایا کی محکمہ کے 252 افسران کو کراچی ،حیدرآباد اور سکھر میں 22 مارچ سے 2 اپریل تک تربیت دی جائے گی

Back