وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسپین اور چین کی کمپنیوں کے درمیان ضلع وسطی اور کورنگی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی تقریب

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسپین اور چین کی کمپنیوں کے درمیان ضلع وسطی اور کورنگی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی تقریب

Posted on: 23 Jul 2021   Tags:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسپین اور چین کی کمپنیوں کے درمیان ضلع وسطی اور کورنگی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی تقریب

چائنیز کمپنی کورنگی اور اسپینش کمپنی وسطی کراچی میں کام کریں گی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

اگست کے دوسرے ہفتے میں دونوں اضلاع میں کام شروع کرے گی

چائنیز کمپنی کراچی میں صفائی ستھرائی کا پلانٹ بھی لگا رہی ہے

اس کے علاوہ 40 میگا واٹ کا کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی

ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے 2016 میں ضلع جنوبی اور شرقی میں کام شروع کیا تھا

2017 میں ضلع غربی، کیماڑی اور ملیر میں کام شروع ہوا تھا

آج سے ضلع وسطی اور کورنگی میں کام شروع ہوجائے گا

اس طرح پورے کراچی کی صفائی کا کام آؤٹ سورس ہوجائے گا، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی زبیر چنہ

کام شروع کرنے کے معاہدہ پر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی زبیر چنہ اور سی ای او اوبرسر جیمی مارٹن دستخط کئے

اب پورے شہر کے میونسپل علاقے سے سولڈ ویسٹ کی کلیکشن اور ڈمپنگ ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

شہر کراچی سے صفائی کے کام کی مانیٹرنگ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ذمہ داری ہے، سید مراد علی شاہ

پورے شہر کی ویسٹ مینجمنٹ آؤٹ سورس ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ہم ویسٹ سے انرجی پر کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

جلد کچرے سے بجلی بنانے کے پروجیکٹ پر کام شروع ہاجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

پرائیوٹ فرمز سے کام لینا ایس ایس ڈبلیو ایم بی اور ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

تقریب میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی نوید شیخ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لائق احمد، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد چاچڑ، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ شریک

Back